کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے بی ایم سی اسپتال کے باہر روڈ پر خاتون نے بچے کو جنم دیا جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال ڈاکٹرنوراللہ موسیٰ خیل نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ اہل خانہ نے روڈ کو مکمل طور پر بلاک کر دیا اہل خانہ کا کہنا ہے کے اسپتال میں نہ ڈاکٹر، نہ کوئی ایمرجنسی موجود ہے۔ ہمارے خاتون نے بچے کو
روڈ پر جنم دیا ہے۔ دوسری جانب بولان میدیکل کمپلیکس اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرنوراللہ موسیٰ خیل نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی کی چیئرمین ڈاکٹر نجمہ غفار، ارکان میں ڈاکٹر راحید جمالی ،نرسنگ سپرنٹنڈنٹ متین شامل ہیں، جو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی ۔