مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کے آرمی چیف اویو کوچاوی نے زور دیا ہے کہ تل ابیب ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرتا رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کے جوہری منصوبے کا مقابلہ کرنے کے ہمارے منصوبے توسیع اور ترقی کر رہے ہیں۔ کوچاوی کا بیان اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹس کے ایران کی جانب سے قبرص میں اسرائیلی اہداف کے خلاف آپریشن کو ناکام بنانے کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں۔