اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ نے غیر قانونی طور پر زمین لیز پر دینے والے ملزم صباح الاسلام کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ عدالت عظمیٰ نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔ عدالت نے ملزم کے ٹرائل میں تاخیر پر جواب طلب کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ ٹرائل کورٹ 2018ء میں دائر ریفرنس کا ٹرائل مکمل نہ کرنے پر جامع رپورٹ جمع کرائے۔