اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے منشیات برآمدگی کے ملزم رانا زبیر شفقت کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے منشیات کے ملزم رانا زبیر کی بریت کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی۔ جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف ملزم نہیں پکڑ سکتی تو کام چھوڑ دے‘ عدالتی اختیارات پر کوئی سمجھوتا نہیں کریںگے۔ واضح رہے کہ ملزم رانا زبیر سے لاہور میں 9760 کلو چرس برآمد ہوئی تھی۔