سمندری طوفان کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو الوداع کہنے سے بال بال بچے،چیئرمین عمان کرکٹ بورڈ

96

مسقط (جسارت نیوز)عمان کے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ انہیں خلیجی ریاست میں آنے والی طوفان سے پھیلنے والی تباہی کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کو الوداع کہنا پڑسکتا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مسقط کے قریب الامارات اسٹیڈیم میں گروپ بی کے 6 میچز کی میزبانی کی جائے گی جن میں 3 میچز عمانی ٹیم کے ہیں۔عمان کرکٹ کے چیئرمین پنکج خمجی نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ عمان طوفان کی بدترین تباہ کاریوں سے بچ گیا ، ہم عملی طور پر مٹ جانے کے بہت قریب تھے، سمندری طوفان عمان سے صرف چند ناٹیکل میل شمال میں تھا، اس نے وہاں لینڈ فال کیا اور اس پورے علاقے کو تباہ کر دیا اور زمین پر سیلاب کا باعث بنا ،اگر یہ اس علاقے میں ہوتا تو میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو الوداع کہہ دیتا۔