اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وزیراعظم و سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی۔ یوسف رضا گیلانی کے اسٹاف نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما اٹلی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔سابق وزیراعظم کے اسٹاف کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔ اسٹاف کے مطابق ائرپورٹ سے امیگریشن کرانے کے بعد یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔بعد ازاں سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی۔ نیب نے توقیرصادق کی چیئرمین اوگرا تعیناتی کیس میں یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل پر رکھا تھا۔