ملک کو اینمل ہائوس بنا دیا گیا ہے،شازیہ مری

154

اسلام آباد ( آن لائن )سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار نے ملک کوانیمل فارم ہائوس بنا دیا ہے۔ پٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے ۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم عوام پر مہنگائی کی کارپیٹ بمباری کر رہے ہیں،غریب کیلیے ایک عدد بلب روشن کرنا مشکل بن جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نالائق حکمرانوں کو ادراک نہیں کہ پٹرول، گیس اور بجلی مہنگی کرنے سے ہر چیز مہنگی ہوتی ہے ، ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار نے ملک کوانیمل فارم ہائوس بنا دیا ہے ، بلاول زرداری عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں گے ، عوام پیپلز پارٹی اور دیگر حکومتوںکا موازنہ کریں۔