لاڑکانہ ،ضعیف شخص کا اپنے بااثربھائی کیخلاف احتجاج

143

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) شہدادکوٹ کے قریب گاؤں نور خان سیلرو کے رہائشی ضعیف شخص نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ بااثر بھائی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاکر شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر واحد بخش سیلرو نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ الزام عائد کیا کہ میرے بھائی پیارل سیلرو اور ان کے بیٹے امیر علی سیلرو نے والد کی 30 جریب زرعی زمین، 20 تولے زیورات، پلاٹ، 50 بھینسیں و دیگر ملکیت پر قبضہ کرکے ہمیں جان لیوا دھمکیاں دے رہا ہے جس کیخلاف معززین کو شکایتیں کی تاہم اس وقت تک ملکیت سے قبضہ ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملکیت پر قبضہ ختم کرکے مجھے میرا حصہ دے کر بھائی اور اس کے بیٹے کیخلاف کارروائی کی جائے۔