چڑھوئی /کوٹلی آزاد کشمیر (آن لائن+ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا تو یہ کٹھ پتلی حکومت کیا چیز ہے،کٹھ پتلی اور جعلی لیگ کا مقابلہ کرنے کیلیے میدان میں اتریں گے،۔ کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نیکہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے دھاندلی کا مقابلہ کیاہے، پی پی پی کے جیالے آخری جنگ کے لیے تیار ہیں، ہم عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کر رہے ہیں ، ہم نے آمروں اور ظالموں کا مقابلہ کیا یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے، ہر جیالے کے لیے جیل جانا ضروری ہے وہاں ان کی ٹریننگ ہوتی ہے۔ بلاول نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی طرح کشمیر میں بھی کٹھ پتلی حکومت ہے، موجودہ حکومت عوام اور غریب دشمن ہے،
اس نے 16 ہزار خاندانوں کو بیروزگار کردیا، 10 اکتوبر کو ضمنی الیکشن میں آپ نے تیر پر ٹھپہ لگانا ہے، یہ سیٹ آپ نے پیپلز پارٹی کے حصے میں ڈالنی ہے تاکہ ہم کشمیر دشمن عناصر کا مقابلہ کرسکیں۔ چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ نئی حکومت نے آپ کے لیے کیا کیا، عمران خان کے وعدے کیا ہوئے کہ گرین پاسپورٹ کی عزت کروائیں گے، باہر سے لوگ پاکستان نوکریاں کرنے آئیں گے، درحقیقت حکومت نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، سچ تو یہ ہے کہ اگر کل صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں تو پی پی پی کی حکومت آجائے گی اور آنے والا وزیراعظم جیالا ہوگا۔