سکھر ،الخدمت فائونڈیشن مفت طبی میں کام کرنے والوں کیلیے تقریب کا انعقاد

142

سکھر( نمائندہ جسارتٰ)الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ دو روزہ فری آئی کیمپ میں مسلسل 20گھنٹے کام کرنے والوں کیلیے ایک تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے روایتی ثقافتی تحائف پیش کیے گئے۔تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر کے صدر مامون الرشید، امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ، ڈاکٹر عبدالعزیز میمن، ڈاکٹر احمدمجتبیٰ ،خیر محمد تنیو، معاون سوشل میڈیا سندھ عبدالمالک تنیو اور شارق سمیت دیگر نے شرکت کی۔فری آئی کیمپ میں 300 لوگوں کی فری سرجری کی گئی۔