خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کا رنگانگ تقریب میں آغاز

312

پشاور(جسارت نیوز)صوبائی حکومت کے زیراہتمام پاکستان کی تاریخ کی پہلی بنک آف خیبرنیشنل خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کا آغاز رنگا رنگ تقریب اور آتش بازی سے ہوگیا لیگ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ا سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے باقاعدہ طور پر لیگ کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری اسپورٹس عابد مجید ، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک ، ڈائریکٹر آپریشن اسپورٹس سید ثقلین شاہ دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔افتتاحی تقریب کے موقع پر تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا سجاد خان ہاکی لیگ کا پرومو پیش کیا جبکہ معزمہمند نے اپنے گانوں سے ماحول کو گرمایا، ہاکی لیگ میں 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ان میں پشاور فالکن ، بنوں پینتھرز ، ڈی آئی خان سٹائلنز ، مردان بیئرز ملاکنڈ ٹائیگرز ، ہزارہ واریئرز،ٹرائبل لائنز اور کوہاٹ ایگلز شامل ہیں، ان ٹیموں میں پاکستان کے قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں ، اولمپئن رحیم خان نے کھلاڑیوں سے حلف لیا ، سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے اعلان کرکے لیگ کا افتتاح کیا انہوں نے تمام ٹیموں کے مالکان اور کپتانوں سے ملاقاتیں بھی کیں آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا جس سے آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا لیگ میں روزانہ 4 میچ کھیلے جائیں گے۔