عدالت عظمیٰ: جرائم میں ملوث کانسٹیبل کی نوکری پر بحالی کا فیصلہ کالعدم قرار

159

لاہور (اے پی پی) عدالت عظمیٰ نے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث کانسٹیبل کی نوکری پر بحالی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ پولیس میں اچھی شہریت کے حامل اہلکار ہی رہ سکتے ہیں، اتنے سنگین الزامات پر باضابطہ انکوائری کیوں نہیں کرائی گئی۔ علاوہ ازیں عدالت نے کرپشن کے الزام میں برطرف 6 کنٹریکٹ ملازمین کی بحالی کی اپیلیں بھی مسترد کردیں۔