اسلام آباد: پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 2423 ہوگئی

646

اسلام آباد: کورونا کے بعد پنجاب کے کئی شہروں میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے ہیں اور 24گھنٹے کے دوران پنجاب بھرسے ڈینگی کے 234 کيسز رپورٹ ہوئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراسلام آباد نے بتایا ہےکہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں اور اسلام آباد میں اس وقت571 افراد ڈینگی کا شکار ہیں جبکہ اب تک ڈینگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے جبکہ دیہی علاقوں میں369 لوگ ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔

محکمہ ہیلتھ کے مطابق اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 18 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور شہری علاقوں میں ڈینگی کے 202 مریض موجود ہیں، اس کے علاوہ لاہور میں24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے153 کيسز سامنے آئے ہيں۔

نیشنل ہیلتھ رپورٹس کے مطابق راولپنڈی سے 52، اٹک اورملتان سے 5،5 کيس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ لاہور ميں ڈينگی مریضيوں کی تعداد1887 جبکہ پنجاب بھر میں 2423 ہوگئی ہے۔

واضح رہے لاہور کے اسپتالوں ميں ڈينگی کے 182 مريض داخل ہیں اور گزشتہ روز لاہور سے 1322 مقامات سے ڈینگی کا لاروا تلف کيا گيا ہے اور اسکولوں اور کالجز میں اسپرے ہنگامی بنیاد پر کروایا جارہا ہے۔