کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 اور گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 65.83 کلو میٹر دور مغربی پہاڑی سلسلوں میں
تھا، تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔