شیخ رشید کاپاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ‘ آبدوز حمزہ کا معائنہ

321
کراچی: وزیرداخلہ شیخ رشید احمد معائنے کے لیے آبدوز حمزہ میں اُتر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ کیا، جس کے دوران آبدوز حمزہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ ایڈمرل نوید اشرف نے ڈاک یارڈ پہنچنے پر وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ کو نیول آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے سب میرین کے مختلف حصے دیکھے، نیول افسران سے آپریشنز سے متعلق تفصیلات لیں۔ اس
موقع پر وزیر داخلہ نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر انتہائی اعتماد کا اظہار کیا اور کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا امن دونوں صورتوں میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔