لاڑکانہ پولیس نے منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار

211

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ پولیس نے باڈہ میں منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناکر بین الاضلاعی ڈرگ سپلائر گروہ کے کارندہ کو تین کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے بتایا کہ باڈہ پولیس نے دوران چیکنگ سیہڑ روڈ پر دہامراہ پل کے قریب کامیاب کاروائی کرتے ہوئے باڈہ اور اطراف کے علاقوں میں منشیات کی سپلائی کرنے والے ملزم ضمیر جتوئی کو تین کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے جس سے رابطوں میں رہنے والے افراد کی گرفتاری کیلئے بھی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ گرفتار ملزم سے گروہ کے دیگر افراد اور منشیات کے خریداروں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔