شمس سواتی کا دورہ سرگودھا

97

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی کا دورہ سرگودھا۔ سابق ممبر قومی اسمبلی جاوید اقبال چیمہ کی وفات پر اور اُن کے فرزند حمایت جاوید چیمہ اور بھائی عامر چیمہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی انسانیت کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع سرگودھا ڈاکٹر فاروق، امیر شہر میاں انعام قیصر، ڈاکٹر ارشد، ملک انور فہیم بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں سرگودھا میں NLF کا اجلاس زیر صدارت ملک ناصر حیات منعقد ہوا۔ شمس الرحمن سواتی نے خصوصی شرکت کی۔ سرگودھا میں کام کا جائزہ لیا اور کام کو بڑھانے، مزدور مسائل کو اُجاگر کرنے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔