اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے زیر اہتمام ’’آزادی کشمیر کے عظیم مجاہد، حق خودارادیت کی توانا آواز سید علی شاہ گیلانی‘‘ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 3 اکتوبر کو سہ پہر ساڑھے 3 بجے بستی دارالسلام نزد برما پل کھنہ ڈاک لہتراڑ روڈ اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ تعزیتی ریفرنس سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق، آزاد کشمیر کی قیادت اور حریت قائدین خطاب کریں گے۔