شیخ رشید کی میر شکیل الرحمن کے گھر آمد‘ والدہ کے انتقال پر تعزیت

315

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی میر شکیل الرحمن کے گھر آمد۔ شیخ رشید احمد نے میرشکیل الرحمن سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے میرشکیل الرحمن، میر ابراہیم اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دکھ
کااظہارکیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں ماں سے زیادہ قیمتی کوئی دوسرا رشتہ نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ٰسب ماؤں کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے بلندیٔ درجات اور مغفرت کی دعا کی۔