سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر ایوان صنعت و تجارت کے انتخابات میں عامر علی خان غوری بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ سینئر نائب صدر عرفان صمد، نائب صدر عبدالمجید قریشی منتخب ہوئے، گزشتہ روزایوان صنعت وتجارت کے اراکین کی سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں سرپرست اعلیٰ وقار محمود خان، سینئر نائب صدر علی جبران، نائب صدر محمد عامر فاروقی، شکیل احمد مختار، حاجی نورالدین آگرہ والے، عبدالفتاح شیخ، محمد رفیق ڈوسانی، ملک محمد رضوان الحق و دیگر شوریٰ کے اراکین تاجر و صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ الیکشن کمشنر آغا جمشید نے انتخابات میں حصہ لینے والے دیگر امیداواروں کی جانب سے کاغذات واپس لینے کے بعد2021-22 کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کا اعلان کیا۔