سکھر: موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے سرغنہ سمیت 3 کارندے گرفتار

170

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کی اہم کارروائی، شہر سمیت دیگر علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ سمیت 3 کارندے گرفتار، 5 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق ایس ایچ او سائیٹ ایریا نے خفیہ اطلاع پر گولیمار کے قریب کارروائی کے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے مختلف علاقوں سے درجنوں موٹرسائیکلیں چوری اور چھینے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان میں بابر جمالی، مختار میرانی اور اللہ ڈنو شیخ شامل ہیں۔