نواب شاہ (نمائندہ جسارت )انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاںبحق، بیٹا شدید زخمی ۔حادثے میں جاںبحق شخص واپڈا ملازم تھا۔ حادثے کا شکار فیملی موٹرسائیکل پر باندھی سے نواب شاہ آرہی تھی کہ دوڑ کے قریب اچانک سامنے سے آنے والی کار سے ٹکراگئی ۔جس سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی موقع پر دم توڑ گئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت 59سالہ غلام حیدر لاشاری،47 سالہ حمیداں لاشاری جبکہ زخمی27سالہ غلام حسین ڈاڈو لاشاری کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاںبحق میاں بیوی کو قریبی اسپتال جبکہ زخمی کو پیپلز میڈیکل اسپتال میں داخل کیا گیا۔ متاثرین نواب شاہ واپڈا کالونی کے رہائشی ہیں، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردیں۔ پولیس نے کار کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔