جمہوریت کے لیے صحافیوں کی قربانی ناقابل فراموش ہے، شازیہ مری

112

کرا چی(اسٹاف رپورٹر)بے نظیر بھٹو میڈیا کی بڑی وکیل اور میڈیا آزادی کی حامی تھیں، سیاستدان اور صحافی کا گہرا تعلق ہے، صحافیوں اور سیاستدانوں نے جمہوریت اور آزادی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور سینئر پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے ویمن میڈیا سینٹر کے زیرِ اہتمام 5 روزہ تربیتی روکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ شازیہ مری نے پروگرام میں شریک میڈیا سے وابستہ طالبات کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صحافت میں خواتین کے اضافے کی ضرورت ہے، موجودہ دور میں مختلف معاملات میں آزادی سلب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سی ای او ویمن میڈیا سینٹر فوزیہ شاہین نے کہا کہ صحافتی کی تنقید برائے اصلاح ہوتی ہے اور پیپلز پارٹی کی قوتِ برداشت کی وجہ سے اس کو میڈیا فرینڈلی کہا جاتا ہے۔