پشاور(جسارت نیوز)خیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے بنوں میں کے پی کے والی بال اکیڈمی کا افتتاح ہوگیا’ افتتاح صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد وقار اور صوبائی سینئر نائب صدر فقیر محمد نے کیا اس موقع پر اکیڈمی کے کوچ لائق محمد خان،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شفیق اللہ خان،سابق ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر انور رشید خان،سابق ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حبیب اللہ خان،ایڈمنسٹریٹر اسپورٹس کمپلیکس احسان اللہ خان،چک بال کے انٹر نیشنل ریفری’ ضلعی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد نظام الحق،فٹسال اور فٹ بال ایسوسی ایشن کے نصیب الرحمن،پاکستان والی بال ٹیم کے کھلاڑی مراد جہان،مراد وزیر،مصور خان،سابق کھلاڑی حبیب خان،شاد محمد خان،سینئر کوچ عادل شاہ سمیت کثیر تعداد میں کھلاڑی اور شائقین موجود تھے۔