صدر کوخطاب کرنے کے آئینی اصول کا نہیں پتا‘ مریم اورنگزیب

82

لاہور (نمائندہ جسارت) ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے صدر عارف علوی کے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہیکہ افسوس کہ صدرمملکت اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرنے کے آئینی، جمہوری اور پارلیمانی آداب سے واقف نہیں،پارلیمانی عہدوں کے منصب اور احترام سے نابلد ہونا بدقسمتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پنک ربن کی آگہی مہم چلانے سے پہلے صدر عارف علوی کی اپنی آگہی بہت ضروری ہے ۔ شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں، اس منفی رویے اور سوچ نے پارلیمانی اور معاشرتی آداب، تحمل، برداشت اور احترام کی روایات تباہ کر کے رکھ دی ہیں۔ شہباز شریف نے خواتین کو علاج، دوائی مفت فراہم کی، سنگین امراض کے علاج کے جدید ترین ڈسٹرکٹ صحت یونٹ اور اسپتال بنائے۔