بہاولپور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نئے پاکستان کے خواب دکھانے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، تبدیلی سرکار پرانا پاکستان ہی واپس کردے۔
بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ لیگی کارکنوں نے اپنے قائدین کے لئے جیلیں کاٹیں، پوری قوم نون لیگ کی راہ تک رہی ہے،آنے والا دور(ن)لیگ کا ہے،گزشتہ 3ماہ میں پٹرول 21روپے مہنگا ہوا،موجودہ حکومت نے عوام کو سبز باغ دکھائے، جبکہ عمران خان صبح اٹھ کر کہتے ہیں ن لیگ کے خلاف کوئی کیس لائے۔
انہوں نے کہا کہ 3 ماہ میں 7 بار پٹرول کی قیمت بڑھائی گئی جبکہ حکومت نے گزشتہ 3 ماہ میں ایک اینٹ نہیں لگائی،مسلم لیگ (ن) کے کارکن جھکنے اور بکنے والے نہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک میں متعدد افراد کا روزگار چھن گیا، حکومت نے عوام کو سبز باغ دکھائے، آپ نیا پاکستان تو نہیں بناسکے پرانا پاکستان ہی واپس کردیں، عوام کومشکل سے نکالیں گے ،محرومیاں دورکریں گے، ان کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھرکی بات کی جاتی ہیاورغریب کا گھرگرایاجاتاہے۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ملک کو اندھیروں سے نکالا، آج ملک میں کسان اورمزدورطبقہ پریشان ہے جبکہ پی ایچ ڈی کرنیوالے کئی افرادبیروزگارہیں، 2023کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن)کی جیت کابگل بجے گا۔