فاٹا انضمام قبائل اور پاکستان کیلئے نقصان دہ ہے،مولانا فضل الرحمان

487

پشاور:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا کا صوبے میں انضمام قبائل اور پاکستان دونوں کے لیے نقصان دہ ہے جس سے قبائلی عوام کی حق تلفی ہوئی اور فاٹا مزید مسائل کے دلدل میں پھنس گیا جہاں کبھی لوگوں کے مسائل ایف سی آر میں حل ہوا کرتے اب وہاں شہری دوہری اذیت کا شکار ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام فاٹا کے زیر اہتمام منعقدہ جرگے سے مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے فاٹا کا صوبے میں انضمام قبائل اور پاکستان دونوں کے لیے نقصان دہ ہے جس سے قبائلی عوام کی حق تلفی ہوئی اور فاٹا مزید مسائل کے دلدل میں پھنس گیا جہاں کبھی لوگوں کے مسائل ایف سی آر میں حل ہوا کرتے اب وہاں شہری دوہری اذیت کا شکار ہیں جہاں نہ ڈپٹی کمشنر نظام چلا سکتا ہے پولیس ہے نہ ہی پولیٹیکل ایجنٹ ۔

جرگے سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فاٹا انضمام کے خلاف تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا فاٹا کے تمام ایجنسیوں میں ملاقاتوں کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو فاٹا بھر کے قائدین سے ملاقاتیں کرکے ان کو انضمام کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے پر قائل کرے گی ۔