سراج الحق 9 اکتوبر کو رحیم یار خان پہنچیں گے‘ تربیتی کنونشن کی تیاریاں جاری

193

رحیم یار خان (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 9 اکتوبر کو رحیم یار خان پہنچیں گے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 2 روزہ ضلعی’’ تربیتی کنونشن‘‘ 8 اور 9 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس سے مرکزی صوبائی قائدین مختلف موضوعات پر خطاب کریں گے۔ ضلع
بھر میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر انوارالحق نے ضلعی ذمے داران کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن تنظیمی تربیتی اور سیاسی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل پروگرام ہے۔