کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو سنی رابطہ کونسل کی جانب سے جامع مسجد کھپرو صدیقِ اکبر چوک سے بعد نماز جمعہ ایک پر امن ریلی نکالی گئی۔ جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ سانگھڑ پولیس فرقہ پرستی کو ہوا دے رہی ہے فرقہ پرست ایس ایس پی سانگھڑ فرخ لنجار اور ڈپٹی کمشنرسانگھڑ عمران الحسن خواجہ جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ شرکا نے غیر قانونی مشی جلوس نکالے جانے اورصحابہ کرام ؓکی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ریلی کی سربراہی سمیع پٹھان ،عمران قریشی،شاہد معاویہ قائم خانی،حسن معاویہ مغل و دیگر کررہے تھے۔ رہنمائوںکا کہنا تھاکہ ایس ایچ او شہداد پور نے یکطرفہ کارروائی کی اور ماحول خراب کیا جس کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔