عمران خان نے ہمیشہ نوجوانوں سے جھوٹ بولا، مریم اورنگزیب

100

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ نوجوانوں سے جھوٹ بولا، جعلی بجٹ سے مہنگائی کا سونامی برپا کردیا گیا، اب طفل تسلیاں دی جارہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے نوجوانوں سے متعلق بیان پہ ردعمل دیتے ہوئے ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب نے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کے لیے ہمیشہ نوجوانوں سے صرف جھوٹ بولا ہے نوجوان سڑکوں پر ہیں، والدین کی دوائی، گھر کا کرایہ، تعلیم کے اخراجات دینے کے قابل انہیں نہیں چھوڑا ،عمران صاحب جھوٹ، کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے سوا قوم اور نوجوانوں کو آپ نے دیا کیا ہے؟ عمران صاحب 3 برس میں آپ نے نوجوانوں کو یکساں طور پر بے روزگار کیا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے سی پیک سے روزگار حاصل کرتے نوجوانوں کو یکساں لنگر خانے دیے اقتدار سنبھالتے ہی نوجوانوں کے لیے تعلیم مہنگی کردی۔