آرمی چیف سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات‘باہمی امور پر گفتگو

110

راولپنڈی (صباح نیوز)آرمی چیف سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیومیں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی امور، خطے کی سیکورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کی حالیہ صورتحال، انسانی بنیادپر امداد کے اقدامات میں تعاون و اشتراک پر بھی گفتگوکی گئی۔ ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ڈنمارک کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔اس موقع پر ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہااور کامیاب انخلا آپریشن، خطے کے استحکام کی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ تعاون بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔