تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی فوج نے آذربائیجان کی سرحد سے ملحق علاقے میں فوجی مشق کرنے کا اعلان کردیا۔ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات میں تناؤپایا جاتا ہے اور اب ایرانی فوج کی مشق سے دونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی فارس نے جمعرات کو بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل کیومارس حیدری کے حوالے سے بتایا کہ یہ مشق شمال مغربی ایران میں حربی تیاریوں کی جانچ اورانہیں بہتربنانے کے مقصد سے کی جائے گی۔ مسلمانوں اوریہود کے درمیان 628ء میں برپا ہونے والے معرکہ خیبرکے حوالے سے اس مشق کو فاتح خبر کا نام دیا گیا ہے۔آذربائیجان صہیونی ریاست اسرائیل سے اسلحہ کا بڑا خریدار ملک ہے۔