اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے تفتیش شروع کرنے پر شہباز شریف کی کمر میں تکلیف شروع ہوگئی۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وہی پرانے بہانے وہی پرانے جھوٹ۔ بیچارے نے چند دن پہلے ہی ایک نجی چینل کی طرف سے فرمائشی خبر نشر کروا کر جھوٹ موٹ کے انٹرنیشنل صادق اور امین بننے کی کوشش کی اور تفتیش کی ایک ہی خبر پر نازک کمریا پھر سے خراب۔