راولپنڈی (آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک اعجاز آصف نے مدرسے میں طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کیس میں مدرسے کے مہتمم مفتی شاہنواز کی جانب سے دائرضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 6اکتوبر کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر ملزم کی پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ مفتی شاہنواز نے گزشتہ روز اپنے وکلا طلعت محمود زیدی اورچودھری محمد شہزاد کے
ذریعے ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے درخواست عدالت میںدائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ درخواست گزار کو بے بنیاد اور جھوٹے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے حالانکہ درخواست گزار کا ایسے کسی واقعہ سے کوئی تعلق نہ ہے اور مکمل بے گنا ہ ہے ۔ درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر متاثرہ لڑکی کی والدہ بھی عدالت میں موجود تھیں۔