شہباز شریف سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی، کمر میں شدیددرد

159

لاہور (آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہباز شریف لاہور میں اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہو گئے ہیں، پھسلنے سے وہ ایک مرتبہ پھر کمر کی شدید تکلیف سے دوچار ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے طبی معالجین نے معائنہ کیا اور ایکسرے لیے ہیں، شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی
میں 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے، جس پر انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف گزشتہ روز پریس کانفرنس کے لیے جاتے ہوئے پاوں پھسلنے سے وہ سیڑھیوں پر کمر کے بل گر پڑے تھے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ وہ بڑی چوٹ سے محفوظ رہے۔ شہباز شریف کے طبی معالج نے معائنہ کیا اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام اور فزیوتھراپی کا کہا ہے۔