پشاور(جسارت نیوز)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا اورصوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 4 اکتوبر سے شروع ہونے نیشنل ہاکی لیگ کی ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی مکمل ہوگئی۔ نیلامی کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسفندیارخان خٹک ، خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ،سیکرٹری ہدایت ، ڈائریکٹر اسپورٹس سید ثقلین شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکائونٹ امجد اقبال ،اکائونٹ آفیسر محمد اعزاز،ریجنل اسپورٹس آفیسر کاشف فرحان ، ریجنل اسپورٹس آفیسر رضی سمیت، ٹیم مالکان اور محکمہ کھیل کے حکام نے شرکت کی۔جونیئر کھلاڑیوں کی نیلامی میں آصف حنیف کو بنوں نے 65 ہزار، محسن حسن کو ڈیرہ اسماعیل خان نے 55 ہزار، ایم شاہ زیب کو ہزارہ نے 50 ہزار، محب اللہ کو مردان نے 55 ہزار، نوید عالم کو مالاکنڈ تنے 65 ہزار، رضوان علی کو ہزارہ نے 70 ہزار، رمان کو بنوں نے 60 ہزار، سمیع اللہ کو مالاکنڈ نے 90 ہزارکی بولی لگائی۔