لندن(جسارت نیوز) 2016کے ریو اولمپکس کے باکسنگ مقابلے فکسڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 2016میں ارجنٹائن کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس کے باکسنگ میچز فکسڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باکسنگ میچز کی انکوائری رپورٹ میں 7سے 10مشکوک میچوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ممکنہ طورپر نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی۔ اس رپورٹ میں ایک آئرش باکسر اور روسی باکسر کی فائٹ کا بھی ذکر ہے جس میں آئرش باکسر کو پوائنٹس کی متنازع تقسیم کے بعد ناکام قرار دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے تفصیلات جلد متوقع ہیں۔