امریکی اب تک افغانستان کی صورتحال کوسمجھ نہیں پائے، شاہ محمود

105

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکا میں اب تک لوگ ذہنی طورپرافغانستان کی بدلتی صورتحال کوسمجھ نہیں پائے، پاکستان کی اہمیت سے انکار کرنا حقائق سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی اپوزیشن موقع غنیمت سمجھ کراپنی حکومت پریلغارکررہی ہے،امریکی سینیٹ میں پیش ہونے والے بل پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔