لاڑکانہ وومن ہاکی اکیڈمی کے لاہور میں 10 روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد

307

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) سندھ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ اسپیشل اسسٹنٹ فار چیف منسٹر سندھ ارباب لطف اللہ اور سیکرٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ کا بہترین اقدام، گراس روٹ لیول پر کام کرنے والی لاڑکانہ ریجن کی تاریخ کی پہلی وومن ہاکی اکیڈمی اسٹار وومن ہاکی اکیڈکی کے ساتھ بہترین تعاون کیا اور لاہورمیں اکیڈمی کی کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ منعقد کرایا جو کہ 18 ستمبر تا 27 ستمبر جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہا جس کی آرگنائیزر اسٹار وومن ہاکی اکیڈمی کی بانی ارم بلوچ جبکہ ہیڈ کوچ پاکستان پلیئر سونیا خان اور کوچ پاکستان پلیئرعذرہ ناصر شامل تھیں ۔ کیمپ کے دوران بطور مہمان کوچ اور رولز اینڈ ریگولیشن پر سیشن بھی کیے گئے جن میں سابقہ پاکستان پلیئر اور کپتان رضیہ ملک اور انٹر نیشنل امپائر بینش حیات نے گفتگو کی، کیمپ آرگنائزر ارم بلوچ نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کے کھیل کو مزید بہتر بنانا ہے۔