میڈیکل کے طلبہ کے مطالبات حل کیے جائیں، جی ٹی اے کوئٹہ

210

کوئٹہ (پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کوئٹہ ڈویژن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل کے طلبہ کے انٹری ٹیسٹ سمیت تمام جائز مطالبات حل کیے جائیں طلبہ پر تشدد کے بجائے اُنہیں اعتماد میں لیا جائے اور افہام و تفہیم سے اُن کے جائز مطالبات کا جائزہ لے کر اہل طلبہ کو ان کے حق سے محروم ہونے سے بچایا جائے۔ بیان میں طلبہ کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ، گورنر بلوچستان، صوبائی وزیر تعلیم اور چیف سیکرٹری تعلیم سے اپیل کی گئی ہے کہ طلبہ کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے تاکہ اُن میں پھیلی ہوئی بے چینی دور ہوسکے ۔