لاہور (نمائندہ جسارت) منی لانڈرنگ اور جعلی اکائونٹس کے معاملے میں ایف آئی اے کا شہباز شریف کو بھیجا گیا سوال نامہ سامنے آگیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور جعلی اکائونٹس کے معاملے میں شہباز شریف کو سوال نامہ بھیجا ہے، سوال نامے میں 20 سوال پوچھے گئے ہیں اور ایف آئی اے نے شہباز شریف کو 8 اکتوبر تک بذریعہ فیکس یا ای میل جواب بھجوا نے کی ہدایت کی ہے۔ سوالنامے میں رمضان شوگر مل کے ملازمین کے اکائونٹس میں2008 سے2018تک25 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ، رمضان شوگر مل کے نائب قاصد ملک مقصود کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اکائونٹ میں کروڑوں کی ترسیلات‘ وکلا کو بینکوں کے ذریعے بھیجے گئے پیسے ‘ خاندان کے اخراجات کے لیے افضال بھٹی،کے بی ایم ، وقار احمد، مسز نرگس اور بھولا کو پیسے بھجوائے گئے، سلمان شہباز نے انگلینڈ میں رجسٹرڈ کمپنیوں اور برٹش اوور سیز ٹیریٹرز میں انوسٹمنٹ‘ ایف اے ٹی ایف کے منی لانڈرنگ فریم ورک کے بارے میں معلومات ‘ چیئرمین بیوٹی فیکیشن کمیٹی گجرات اورنگ زیب بٹ کیجانب سے کروڑ روپے کے چیک کے حوالے سے جواب طلبی کی گئی ہے۔