باپ کے دم پر سیاسی کیریئر بنانے والے حمزہ شہباز کو خاموش رہنا چاہیے

191

لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ باپ کی وزارتِ اعلیٰ کے دم پر سیاسی کیریئر بنانے والے حمزہ شہباز کو خاموش رہنا چاہیے ،کرپٹ اور بددیانت باپ کا بیٹا ایک شریف النفس وزیر اعلی پر الزام لگا رہا ہے،حمزہ شہباز کا سردار عثمان بزدار پر الزام آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہاکہ شریف خاندان پر اربوں کی کرپشن اور غبن عدالتوں میں ثابت ہو چکے ہیں۔ 25 ارب کی تازہ تزہ کرپشن انکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔