کو ئٹہ( نمائندہ جسارت)کسٹم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان تحویل میں لے لیا ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق کارروائیاں پنجگور ، سوراب ، مانی خوا کے علاقوں میں کی گئیں جہاں خصوصی چیکنگ کیدوران کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سمگل شدہ سامان برآمد کر لیا ، سامان میں تمباکو، ٹائلز، کپڑا، فلیور اور متفرق اشیاء برآمد کر لیں ، کسٹم حکام نے دو گاڑیاں تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔