مورو(نامہ نگار)مورو میں شہید کربلا کے شہیدوں کے چہلم کا جلوس‘ پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات‘ مرکزی امام بارگاہ سے سید کاظم علی شاہ ودیگر کی قیادت میں ایک بڑا ماتمی جلوس نکالا گیا ‘ شرکا مورو شہر کے میجر چوک پر پہنچے جہاں سینہ زنی اور چھریوں سے ماتم کیا گیا اس سے پہلے قاضی احمد، دولت پور، ڈیپارجہ، نیو جتوئی، شاہپور جہانیاں اور دیگر آس پاس کے چھوٹے بڑے شہروں سے پیدل قافلے مرکزی امام بارگاہ پہنچے۔ ماتمی جلوسوں کو مورو پولیس کے ڈی ایس پی عبدالحمید پنہور، ایس ایچ او علی اکبر کھوکھر، ایس ایچ او درس کرم خان عمرانی اپنی پولیس نفری کے ساتھ جلوس کو سیکیورٹی فراہم کرتے رہے جبکہ مورو شہر کے میڈیکل عملے ڈاکٹر وجیہ الدین میمن، علی ستار برڑو، فدا چوہان، ریاض حسین سومرو، احسان چنا، عرفان علی اور دیگر نے میڈیکل کے فرائض سر انجام دیئے اور نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ مورو کے صحافیوں استاد علی شیر ڈیپر، صحافی تیمور احمد راجپوت، صحافی روشن علی ابڑو، صحافی الطاف سندھی سومرو، صحافی خالد علی اور دیگر نے جلوس کی میڈیا کوریج کرتے رہے۔