عدالت عظمیٰ: پختونخوا فنڈ کیس، درخواست گزار اور حکومت نے وقت مانگ لیا

141

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں پختونخوا کے ترقیاتی فنڈز کیس کی سماعت، درخواست گزار خوشدل خان اور صوبائی حکومت نے معاملہ حل کرنے کیلیے وقت مانگ لیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ ترقیاتی فنڈز کا مسئلہ صرف کے پی نہیں پورے ملک کا ہے، بلدیاتی حکومتیں بھی فنڈز کی شکایت کرتی رہتی ہیں، ترقیاتی فنڈز کا جو بھی حل نکالیں اس سے عدالت کو آگاہ کریں۔