چینی کی درآمدگی خزانہ لوٹنے کی واردات ہے، شازیہ مری

128

کراچی (آن لائن) مرکزی اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں مہنگی چینی کی درآمدگی کرکے قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات کی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب ملک میں لوٹ مار کرے رے ہو یا کرامات کرے رے ہو، فی کلو
123 چینی در آمد کرنے کا فیصلہ قومی خزانہ پر ڈاکا نہیں تو اور کیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ مرکزی اطلاعات سیکرٹری نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 85 روپے کلو چینی بیچی جائے گی تو پھر 38 روپیے کس کی جیب میں جائیں گے، اور اوپن مارکیٹ میں کوئی اتنی مہنگی چینی نہیں خریدے گا۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے مالی سہولت کاروں کو امیر سے امیر ترین بنا رہا ہے اس نے معیشت سے وابستہ ہر وزارت اور محکمہ میں مالی سہولت کار بٹھا رکھے ہیں۔ شازیہ مری نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا ملک کی تمام شوگر ملز بند ہو چکی ہیں، چوپٹ راجا نے ملک کو آندھیری نگری بنا دیا ہے۔
شازی