سانگھڑ( نمائندہ جسارت) حکومت معذروں ‘یتیموں کی کفالت کی ذمہ داری پوری کرے۔ اسلامی حکومت قائم ہوگی تو مسائل حل ہونگے ، ڈس ایبل افراد معاشرے کے باہمت افراد ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے امیر رفیق منصوری نے سانگھڑ میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ معذوروں کو خصوصی طور پر ملازمت دی جائیں ، ماہانہ وظیفہ دیا جائے ، بچوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرے ، جماعت اسلامی ہر موقع پر محدود وسائل میں ان کی مشکلات کم کرنے کی بھرپور کوشش کرتی رہتی ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد طفیل نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ نے کہا کہ الخدمت سالہا سال سے یہ کام کررہی ہے اور معذوروں میں وھیل چیئر تقسیم کررہی ہے ، ہم۔اچھے لوگوں کی بجائے بڑے اور جاگیر داروں کو منتخب کرتے ہیں جو غریبوں کے مسائل سے بے خبرو بے بہرہ ہیں‘ جماعت خدمت پر یقین رکھتی ہے ، حکمران بیدردی سے ملک کو لوٹ رہی ہے ، دعا آرگنائزیشن سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری غلام علی شاہ نے الخدمت کے ، ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا کہ وہ غریبوں خصوصاً معذوروں کیلیے سوچتے ہیں اور ان کی مدد فرماتے ہیں تقریب سے جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے رہنما ظہیر الدین جتوئی ، الخدمت سانگھڑ کے صدر محمد رشید راجپوت ، راجہ راشد اصغر ، اسلامی جمعیت طلبہ ضلع سانگھڑ کے ناظم حافظ حماداللہ مجاہد ، راجہ اخلاق احمد نے بھی خطاب کیا۔