کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ دادو کے مکین نوجوان جبران ملاح نے کندھکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ میں نے اور سیز پاکستان محکمے میں نوکری کیلیے اپلائی کیا اور مجھے ادارے کی جانب سے شارٹ لسٹ کیا گیا پر میرے گھر والے، بھائی، بہنیں اور سسرال والوں نے مخالفت کرتے ہوئے میرے ادارے کو میرے لیے جھوٹی شکایتیں کیں کہ جبران ملاح ذہنی مریض ہے جس کی وجہ سے مجھے نوکری نہیں مل رہی۔ میرے رشتے دار میرے جانی دشمن ہیں کسی بھی وقت مجھے نقصان دے سکتے ہیں ۔جبران ملاح ڈی جی ایف آئی اے اور اعلیٰ حکام مطالبہ کیا کہ مجھے نوکری دی جائے اور مجھ پر جھوٹے الزامات کی تحقیقات کر کے مجھے انصاف دلوایا جائے۔