گھارو( نامہ نگار)گھارو میں دن دھاڑے افسوس ناک واقعہ اپنی دوکان پر بیٹھے باپ اور بیٹا دشمنی کی بھنٹ چڑھ گئے ‘قاتل باآسانی فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گھارو شہر میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے سامنے مصروف ترین شاہراہ پر سیکڑوں افراد کے سامنے جانوروں کا چارا فروخت کرنے والے باپ بیٹے 65 سالہ غلام محمد کھوسہ اور 27 سالہ حنیف کھوسہ کو ماسک لگائے دو افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہوگئے، گھارو پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی۔