ایران اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کر رہا‘ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارہ

127

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی جوہری تنصیبات تک مکمل رسائی دینے کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کر رہا۔ آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات میں لگائے گئے کیمروں کا ڈیٹا فراہم کردیا گیا ہے، تاہم اقوام متحدہ کے ادارے کو سینٹری فیوجز کے پرزے بنانے والی ورکشاپ تک رسائی کی اجازت نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان 12 ستمبر کو ایک معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت اس ایجنسی کو نگرانی کے لیے استعمال ہونے والے آلات کی دیکھ بھال کی اجازت دی گئی تھی۔